اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اتوار کے روز میونخ سکیورٹی کانفرنس میں کہا کہ روس مشرقی اور وسطی یورپ میں سکیورٹی منظرنامے کو تبدیل کرنا چاہتا ہے اور اس نے اس کام کا آغاز کریمیہ پر قبضے سے کر دیا ہے اور وہ یوکرین میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے اپنی کوشش کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے روس اور یوکرین کے بحران کے بارے میں امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں کی مشترکہ پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اور اس کے یورپی اتحادیوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اس چیلنج کو فوجی طریقے سے ختم نہیں ہونا چاہیے اسی بنا پر وہ سفارت کاری کے لیے متحد ہو گئے ہیں۔ جان کیری نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ داعش گروہ کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ شام کے صدر بشار اسد پر دباؤ کو جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ یوکرین کے بحران اور گزشتہ سال مارچ میں رشین فیڈریشن کے ساتھ کریمیہ کے الحاق نے یورپی یونین اور روس کو ایک دوسرے کے سامنے لا کھڑا کیا ہے کہ جس کی سرد جنگ کے خاتمے کے بعد بہت کم مثال ملتی ہے۔
.......
/169